اسموگ کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

اسموگ کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
بھارت کے مختلف علاقوں میں شدید اسموگ کے باعث آج علی الصبح 3 ٹریفک حادثات رونما ہونے سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
بھارتی میڈیا پورٹس کے مطابق ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پرحدِ نگاہ محدود ہونے کے سبب ایک ٹرک دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نیتجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسی دوران وہاں سے گزرنے والی ایک بس، جو پانی پت سے متھرا جا رہی تھی، پیچھے سے اِن ٹرکوں سے جا ٹکرائی، بس ڈرائیور دھند اور اسموگ کے سبب ان ٹرکوں کو بروقت نہیں دیکھ سکا تھا۔
مزید پڑھیں:اسموگ کیا ہے اور کس طرح پیدا ہو رہی ہے؟
حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار تقریباً ایک درجن مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر راستہ کلیئر کروایا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے ایک کار ڈرائیور نے بتایا کہ ‘ہمیں کچھ نظر نہیں آرہا تھا اور ہماری کار اچانک ایک کار سے ٹکرا گئی جو پہلے ہی راستے میں کھڑے ٹرک سے ٹکرا چکی تھی، پھر 3 سے 4 مزید کاریں پیچھے سے آکر ہماری گاڑی سے ٹکرا گئیں’۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












