پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

درفشاں نے ناپسندیدگی اور والدہ کے غصے سے متعلق اہم انکشافات کردیے

19 نومبر, 2024 19:52

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی ناپسندیدگی اور والدہ کے غصے سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔

سوشل میڈیا پر سائٹس پر درِفشاں سلیم کا ایک انٹرویو کلپ خوب وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے نام کے حوالے سے ہی بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے نام سے متعلق کہا کہ ‘میرے جاننے والوں میں کوئی بھی مجھے درِفشاں نہیں کہتا صرف میرے والدین ہی میرا نام درِفشاں پورا لیتے ہیں’۔

مزید پڑھیں: کیا ہانیہ عامر، فہد مصطفیٰ ایک بار پھر ساتھ ہونے جارہے ہیں؟

اداکارہ نے بتایا کہ ‘انہیں اسکول میں بھی الگ الگ ناموں سے پُکارا جاتا تھا، مجھے سب اسکول میں فشی کہہ کر پُکارتے تھے، اس کے علاوہ مجھے دُرِ، دُریا، دُری، فشاں نِک نیمز سے پُکارا جاتا تھا’۔

مزید پڑھیں: درفشاں کو کس اداکار کیساتھ کام کرنا چاہیے؟

درِفشاں سلیم نے کہا کہ ‘میری والدہ کو نہیں پسند آتی تھی یہ بات اور وہ پورا نام نہ لینے والوں کو اچھا نہیں سمجھتی تھیں، وہ کہتی تھیں کہ ‘کیا ہے اتنا اچھا نام ہے، درِفشاں کہیں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘پہلے تو مجھے خود بھی پسند نہیں تھا اپنا نام لیکن بڑے ہونے کے بعد مجھے اچھا لگنے لگا کہ منفرد نام ہے میرا، اچھا ہے’۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔