پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

ہمارا سیاسی دفتر قطر سے کہیں منتقل نہیں ہورہا، حماس کا اہم بیان

19 نومبر, 2024 18:19

فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس نے قطر حکومت کی جانب سے دفاتر بند کرانے اور رہنماؤں کو ملک بدر کرنے سے متعلق خبروں پر باضابطہ ردعمل دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ سیاسی دفتر قطر سے ترکیہ منتقل ہونے کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں، دشمن میدان میں شکست نہیں دے سکا اس لیے ایسی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

حماس کے قریبی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر "العربيہ” کو بتایا کہ قطر میں ہمارے سیاسی دفاتر پر کوئی بندش لاگو نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: قطر حماس قیادت کو ملک بدر کرے، امریکا کا مطالبہ

حماس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے رہنماؤں کا قطر میں آنا جانا لگا رہتا ہے، اس کا مطلب ان رہنماؤں کی کسی اور ملک منتقلی نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترکیہ نے بھی حماس کے دفاتر قطر سے ان کے یہاں منتقل ہونے کی خبروں کی تردید کی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل اور حماس تنازع پر قطر نے ہاتھ کھڑے کردیے

قبل ازیں 9 نومبر کو امریکا نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر امریکی معاہدہ مسترد کرنے پر امریکا نے قطر سے حماس قیادت کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب اگلے روز 10 نومبر کو خبریں سامنے آئیں تھی کہ اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جاری ثالثی کی جاری کوششیں عارضی طور پر روک دی ہیں۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کے باوجود حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھیں گے، نیتن یاہو

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب حماس اور اسرائیل مذاکرات کیلئے اپنی آمادگی ظاہر کریں گے تو ہم اپنا کام دوبارہ شروع کردیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔