پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

یو اے ای نے پاکستانیوں پر ویزا پابندی کیوں لگائی؟ اہم تفیصلات آگئیں

19 نومبر, 2024 17:58

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے پیچھے کی اہم تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

سرکاری دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھیک مانگنے، جعلسازی، سیاسی احتجاج اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ملنے پر پاکستانیوں کے ویزا حصول پر پابندی عائد کردی ہے۔

دوسری قومیتوں کے مقابلے پاکستانی شہریوں کے خلاف شکایات کے زیادہ تناسب کی نشاندہی ہوئی جس کی وجہ سے مبینہ طور پر پابندیاں عائد کی گئیں۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا پڑوسی ملک کیلئے ویزا فری انٹری

مقامی حکام نے پاکستانی سفیر کے ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار کیا، دستاویزی ثبوت پیش کیے اور صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ویزا پابندیوں کے بارے میں فیصلہ کرنے سے قبل ایک اجلاس میں ان مسائل پر تبادلہ خیال کیا، جو کچھ پاکستانی شہریوں کے خلاف شکایات پر مبنی تھیں۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کی نئی ویزا اسکیم؛ فری لانسرز کیلئے مواقع

سرکاری دستاویزات میں الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ سمجھی جانے والی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، جن میں احتجاج، سوشل میڈیا پر حکومتی پالیسیوں پر تنقید اور آن لائن پلیٹ فارمز کا غلط استعمال شامل ہے۔

رپورٹ میں کچھ پاکستانی افراد کی جانب سے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں تبدیلی کے الزامات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔