اداکارہ کو ”باحجاب روبوٹ ٹیچر” پر بھی اعتراض

اداکارہ کو باحجاب روبوٹ ٹیچر پر بھی اعتراض (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے باحجاب مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ اے آئی ربورٹ ٹیچر پر تنقید کے نشتر چلادیے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فریال محمود نے سوال اُٹھایا اور پوچھا کہ روبوٹ کو حجاب کی کیا ضرورت تھی؟۔
ماڈل و اداکارہ کو اپنی بولڈ لُکس اور نامناسب لباس پر تنقید کا سامنا رہتا ہے تاہم اے ربورٹ ٹیچر کے حجاب میں ہونے پر تنقید کرنا فینز کو ایک آنکھ نہ بہایا اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
مزید پڑھیں: درفشاں نے ناپسندیدگی اور والدہ کے غصے سے متعلق اہم انکشافات کردیے
خیال رہے کہ کراچی کے ایک نجی اسکول میں انتظامیہ کی جانب سے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے طلبا کیلئے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سے تیار کردہ ربورٹ ٹیچر کو متعارف کروایا گیا تھا جس انہیں خوب سراہا گیا۔
دوسری جانب باحجاب اسکول ٹیچر ربورٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اداکارہ فریال محمود شدید تنقید کی زد میں ہیں۔


Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












