اے آر رحمان نے اہلیہ سائرہ بانو سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

اے آر رحمان نے اہلیہ سائرہ بانو سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان شادی کی تقریبا تین دہائیوں کے بعد اپنی اہلیہ سائرہ بانو سے علیحدگی کی خبروں پر خاموش نہ رہ سکے۔
12 مارچ 1995 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے 20 نومبر کو علیحدگی کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں اے آر رحمان نے لکھا کہ ہم شادی کے 30 سال مکمل ہونے کی امید کر رہے تھے، لیکن اس دنیا میں ہر چیز کا خاتمہ ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹوٹے ہوئے دلوں کا درد کسی کے قابو میں نہیں، اگرچہ ہم اس مشکل وقت سے گزرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ٹوٹے ہوئے ٹکڑوں کو دوبارہ اکٹھا نہیں کیا جا سکتا۔

علیحدگی کی خبر سب سے پہلے 19 نومبر کو سامنے آئی تھی جب سائرہ بانو کے وکیل وندنا شاہ نے ایک بیان جاری کرکے اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی تصدیق کی تھی۔
وکیل کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے سے گہری محبت کے باوجود جوڑے کو احساس ہوا کہ تلخیوں اور چیلنجوں نے ان کے درمیان ایک دوری پیدا کردی ہے جس پر کوئی بھی فریق قابو نہیں پا سکتا۔
اے آر رحمان اور سائرہ بانو کے تین بچے ہیں جن میں ختیجہ، رحیمہ اور امین شامل ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












