پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

پی ایس ایکس 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

20 نومبر, 2024 11:58

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور بدھ کو کاروبار کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 96 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

صبح 10 بج کر 55 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 845.21 پوائنٹس یا 0.88 فیصد اضافے کے ساتھ 96,701.87 پر منڈلا رہا تھا۔

یہ امید مثبت میکرو اکنامک اشاریوں کی پشت پر آئی جس میں افراط زر کی شرح میں کمی بھی شامل ہے  جب کہ اس پیشرفت نے پالیسی ریٹ میں مزید کٹوتی کی امید پیدا کردی ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق پاکستان میں افراط زر کی سست روی کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے، کنزیومر پرائس انڈیکس پر مبنی اعداد و شمار 5 فیصد سے نیچے آسکتے ہیں۔

سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔

اس کے علاوہ کے الیکٹرک، پی ایس او، شیل، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ماری، ایم ای بی ایل، این بی پی اور ایچ بی ایل کے حصص میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں خریداری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے بینچ مارک کے ایس ای 100 ریکارڈ بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا۔

100 انڈیکس 861 پوائنٹس یا 0.91 فیصد اضافے کے ساتھ پہلی بار 95 ہزار 856.67 پر بند ہوا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔