‘اے آئی’ نے پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے آئی پی ایل میں بولی لگادی

آئی پی ایل: پاکستانی کرکٹرز کیلئے اے آئی نے کتنی بولی لگائی؟
پاکستانی کرکٹرز کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے 2009 سے بند کر رکھے ہیں۔
تاہم مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے میگا فرنچائز لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی بولیاں لگائی ہیں، رپورٹ کے مطابق اے آئی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی آئی پی ایل میں ممکنہ قیمت 15 کروڑ بھارتی روپے کی بولی لگائی ہے۔
ایونٹ کے پہلے ایڈیشن کے علاوہ پاکستانی کرکٹرز نے اب تک دوبارہ کسی سیزن میں آئی پی ایل نہیں کھیلی، سال 2008 میں کچھ قومی کرکٹرز نے انڈین پریمیئر لیگ میں جلوے دکھائے تھے۔
شاہد آفریدی، شعیب اختر، سہیل تنویر، سلمان بٹ، مصباح الحق سمیت کئی اسٹار ایونٹ کے پہلے ایڈیشن میں شریک ہوئے تھے، اس کے بعد ممبئی حملوں کا جواز بناکر بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔
ایک بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اے آئی پروگرام میں جب پاکستانی کرکٹرز کی موجودہ قدر کے لحاظ سے آئی پی ایل معاوضے کے حوالے سے استفسار کیا گیا تو فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی سب سے زیادہ 15 کروڑ بھارتی روپے (یعنی پاکستانی 50 کروڑ) کی بولی لگی۔
شاہین آفریدی کو اس آفر سے آئی پی ایل کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے قیمتی کرکٹر قرار دیا گیا۔
اس کے علاوہ اے آئی کی جانب سے بابراعظم کیلئے 12 کروڑ، محمد رضوان اور حارث رؤف کیلئے 10، 10 کروڑ جب کہ شاداب خان 8 کروڑ، فخر زمان 6 کروڑ اور امام الحق کو 3 کروڑ بھارتی روپے کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












