پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

ایران ایٹمی ہتھیار بنانے سے محض ایک قدم دور

20 نومبر, 2024 19:03

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایرانی افزودہ یورینیم کے ذخائر ایٹمی ہتھیار بنانے کی حد تک پہنچ گئے ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں عالمی توانائی ایجنسی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ 26 اکتوبر تک ایران کے پاس 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر کی مقدار 182 کلوگرام ہوچکی ہے، جو اگست کی نسبت 70 کلو سے زیادہ ہے۔

افزودہ یورینیم کو 60 فیصد سے 90 فیصد تک لےجانا ایک ہی قدم کے فاصلے پر ہے جبکہ موجودہ ذخائر بھی ایٹم بم بنانے کیلئے کافی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران نے اپنے مندوب سے ایلون مسک کی ملاقات کی تردید کردی

رپورٹس ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایران اور اسرائیل براہ راست غزہ جنگ کے معاملے پر ایک دوسرے آمنے سامنے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں ایران نے اسرائیل پر براہ راست میزائل داغے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔