اسرائیل نے غزہ کے اسپتال سے مریضوں اور عملے کے ارکان کو اغوا کرلیا

اسرائیل نے غزہ کے اسپتال سے مریضوں کو اغوا کرلیا (فوٹو: فائل)
اسرائیلی فوج نے غزہ کے ایک اسپتال سے مریضوں اور عملے کے ارکان کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز غزہ کی پٹی کے کمال عدوان اسپتال پر اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کیا اور مریضوں کو عملے کے ارکان کیساتھ برہنا کرکے انکی آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
غزہ کی شدید سردی میں برہنہ کرکے مریض بزرگوں اور بچوں کے اغوا پر صہیونی افواج کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ؛ یرغمالیوں کی عدم رہائی! اسرائیل کی حماس کو لالچ
مزاحمتی نیوز آؤٹ لیٹ نے اس رازداری پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، یہ بلکل ایسا ہے جیسے انہیں قتل گاہ میں لے جایا جا رہا ہو، صہیونی افواج اپنی عقل کھو بیٹھی ہیں۔
مزید پڑھیں: فوج کی کمی! مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
گزشتہ برس 7 اکتوبر کو ہونیوالے حملوں میں ابتک اسرائیل نے غزہ کے تقریباً تمام اسپتالوں کو تباہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں مریض شہید ہوچکے ہیں جبکہ کئی ہزار کھلے زخموں کی تکلیف برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔
غزہ جنگ میں ابتک 44 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، ان افراد زخمی یا معذور ہونے والے شامل نہیں ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












