پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

اسرائیل کا شام کے قدیم شہر پر حملہ، 36 افراد شہید درجنوں زخمی

20 نومبر, 2024 20:42

اسرائیل کا شام کے تاریخی شہر پالمیرا پر شدید فضائی حملہ کر دیا جس میں 36 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

صنعا نیوز ایجنسی نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی جیٹ طیاروں نے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے ایک بجے اردن کی سرحد سے جنوب کی جانب حملہ کیا۔

شامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے حملے میں رہائشی عمارتوں اور صنعتی زون کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل نے غزہ کے اسپتال سے مریضوں اور عملے کے ارکان کو اغوا کرلیا

اسرائیلی فوج سے جب اس سے قبل صنعا کی ایک رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا ذکر نہیں تھا۔

برطانیہ میں قائم ایک مانیٹرنگ گروپ نے شہادتوں کی تعداد 41 بتائی ہے اور بتایا ہے کہ ان حملوں میں ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال ہونے والے گودام اور ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے جنگجوؤں کے اہل خانہ کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔