فوج کی کمی! مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

حماس سے لڑائی؛ اسرائیل فوج کا میجر، کیپٹن جہنم رسید (فوٹو: فائل)
صہیونی فوج نے افرادی قوت کی کمی کے سبب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مشورہ دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے صہیونی یرغمالیوں کی نسبت مسلسل کوتاہی کے بعد یرغمالیوں کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔ غزہ میں زندگی کی بنیادی سہولیات ختم ہونے کے ساتھ صہیونی یرغمالیوں کی صحت پر گھیرے اثرات پڑرہے ہیں۔
صہیونی چینل 12 کے مطابق فوج نے نیتن یاہو کی حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ غزہ میں کاروائیاں جاری رہیں تو مزید یرغمالی ہلاک ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: فوج نے نیتن یاہو کو یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق اہم مشورہ دیدیا
فوجی افسران نے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ غزہ اور لبنان کی سرحدوں پر لڑنے کیلئے افرادی قوت کی کمی درپیش ہے، لبنانی اور فلسطینی تنظیموں نے صہیونی فوج کو مزید پیش قدمی سے روک دیا ہے لہذا فوجی کاروائیاں بند کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ؛ فوجیوں کی کمی! حریدی گروپ کا نوجوان بھیجنے سے انکار
دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم میں پھوٹ ڈالنے کیلئے اور ایک سال گزرنے کے باوجود جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ ہر مغوی کے بدلے 50 لاکھ ڈالر اور غزہ سے نکلنے کا محفوظ راستہ بطور انعام دیا جائے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












