پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس نے نئی بلندی کو چھو لیا

21 نومبر, 2024 14:28

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروبار کے دوران ریکارڈ اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 تاریخ میں پہلی بار 97 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

دوپہر ایک بج کر 55 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 1,724.07 پوائنٹس یا 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 97,270.52 پر منڈلا رہا تھا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزرز، فارماسیوٹیکل اور ریفائنری کے شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔

این آر ایل، ہیسکول، پی ایس او، ای ایف ای آر ٹی، ایف ایف بی کیو ایل، ایچ بی ایل اور این بی پی سمیت دیگر کمپنیوں کے حصص میں مثبت کاروبار ہوا۔

حالیہ ہفتوں میں مثبت میکرو اکنامک اشارے اور کلیدی پالیسی شرحوں میں مزید کمی کے تخمینوں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو ہونے والے سیاسی احتجاج کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی کے باعث یہ خریداری دیکھنے میں آئی۔

انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز نے ایک نوٹ میں کہا کہپی ایس ایکس میں مثبت رجحان جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ شرح سود میں کمی، آئی ایم ایف پروگرام کا آسانی سے چلنا اور کم شور والی سیاست برقرار ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مارکیٹ کے لیے اہم چیک پوائنٹ 24 نومبر سے شروع ہونے والا پی ٹی آئی کا احتجاج ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 310 پوائنٹس کی کمی سے 95,546.45 پر بند ہوا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔