معمر دادی نے 1575 پش اپ کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

معمر دادی نے 1575 پش اپ کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک دادی نے 1575 پش اپ مکمل کرنے کے بعد اپنا دوسرا ٹائٹل حاصل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
ایک گھنٹے میں خواتین کی جانب سے ریکارڈ زیادہ پش اپ کرنے کا اعزاز 59 سالہ بیزر البرٹا کی ڈونا جین وائلڈ نامی خاتون نے حاصل کیا، وہ اپنی کوشش کے 17 منٹ باقی رہ جانے کے باوجود پچھلے ریکارڈ کو توڑنے میں کامیاب رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈونا جین وائلڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ مجھے خوشی کے آنسوؤں اور جذبات کا مقابلہ کرکے آگے بڑھنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اب بھی کافی مضبوط محسوس کر رہی تھی اور اگلے 17 منٹ میں زیادہ سے زیادہ پش اپ مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔
اس سے قبل ڈونا جین وائلڈ نے 4 گھنٹے 30 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مستقل پلینک کرکے اس مشکل ورزشی پوزیشن میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 59 سالہ کینیڈین دادی کی تازہ ترین ریکارڈ کی کوشش کے دوران ان کے 11 پوتوں نے شرکت کی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












