حزب اللہ نے اسرائیلی محقق سمیت 3 فوجیوں کو جہنم واصل کردیا

حزب اللہ نے اسرائیلی محقق سمیت 3 فوجیوں کو جہنم واصل کردیا (فوٹو: فائل)
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی محقق سمیت 3 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوج ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر مجاہدین جنگجو صہیونیوں کیلئے مشکلات کھڑی کررہے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بقول عمارت کے اندر حزب اللہ کے 2 سے زائد جنگجو چھپے ہوئے تھے جنھوں نے چھاپا مار ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے نیتجے میں 2 سینیئر افسران اور ایک 71 سالہ ماہر آثار قدیمہ کے محقق بھی مارے گئے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا شام کے قدیم شہر پر حملہ، 36 افراد شہید درجنوں زخمی
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری ایک ماہر آثار قدیمہ ہیں اور محقق کے طور پر لبنان میں تباہ ہونے والی عمارتوں کو دیکھنے آئے تھے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے غزہ کے اسپتال سے مریضوں اور عملے کے ارکان کو اغوا کرلیا
دوسری جانب فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار 20 سالہ گور کیہاٹی سمیت 71 سالہ شخص بھی ہلاک ہوگیا جبکہ 2 سینیئر افسران زخمی ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبر میں اسرائیل کی برّی فوج لبنان میں داخل ہوئی تھی جس کے بعد سے حزب اللہ کے ساتھ دوبدو جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 55 ہوگئی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












