پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

متھیرا کی نازیبا ویڈیوز؛ انکشافات کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا

21 نومبر, 2024 18:54

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان متھیرا نے اپنی نازیبا ویڈیو سے متعلق انکشافات کا نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہونیوالی معروف ماڈل متھیرا نے شوبز اور نجی زندگی سے جڑے کئی موضوعات پر گفتگو کی، اس دوران میزبان نے اداکارہ سے نازیبا ویڈیوز کے لیک ہونے سے متعلق سوال کیا جس پر اداکارہ ویڈیوز کس نے بنائی اور کیسے لیک ہوئیں، اسکا ذکر کیا۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ یہ 2021 کی بات ہے جب ان کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آئیں جو کہ جھنگ کے کسی آدمی نے ایڈٹ کر بنائی اور اسے 2 ہزار روپے کے اوسط فروخت کرتا رہا جس سے یہ ویڈیوز وائرل ہوئیں۔

مزید پڑھیں: متھیرا کی نازیبا ویڈیوز؛ ادکارہ نے ردعمل دیدیا

اداکارہ نے بتایا کہ جب سوشل میڈیا پیجز نے ان ویڈیوز پر خبریں لگائیں تو متھیرا نے ان سے بھی جھگڑا کیا کہ کسی کی ذاتی ویڈیو یا تصویر خبر نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں: "بھارتی اداکارہ بھی صبا قمر کے مداحوں میں شامل”

متھیرا نے کہا کہ فوری ایکشن لیتے ہوئے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کیا جس کے بعد جھنگ کے مذکورہ شخص کی تفصیلات سامنے آئیں اور اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل بھی متھیرا کی نجی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر اداکارہ نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں ڈیپ فیک ویڈیوز قرار دیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔