پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

"بھارتی اداکارہ بھی صبا قمر کے مداحوں میں شامل”

21 نومبر, 2024 18:13

بھارتی اداکارہ و ماڈل ہمانشی کھرانہ نے بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی مداحوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ و ماڈل ہمانشی کھرانہ کو گزشتہ سال اپنے دوست عاصم ریاض سے بریک اپ نے خبروں کی زینت بنایا تھا۔

انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ مذہبی اشوز بتائے کہ وہ مذہب کی خاطر محبت قربان کرنے کر رہی ہیں۔

حال ہی میں ہمانشی کھرانہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے صارفین کیساتھ گپ شپ لگانے کیلئے سوال جواب کا سیشن کیا جس میں دلچسپ سوالات کے جوابات دینے کے ساتھ پاکستانی اداکارہ صبا قمر سے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔

مزید پڑھیں: مداحوں نے علیزے شاہ کی نامناسب ویڈیو پر کلاس لے لی

سوال میں صارف نے لکھا کہ کوئی بھی موسٹ فیوریٹ پاکستان اداکارہ یا اداکار کا نام بتائیں، جس کے جواب میں ادکارہ نے صبا قمر پر اپنی ڈھیروں محبتیں نچھاور کردیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ کو ”باحجاب روبوٹ ٹیچر” پر بھی اعتراض

ہمانشی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ بنا کسی شک کے صبا قمر میری سب سے زیادہ پسندیدہ پاکستانی اداکارہ ہیں۔

خیال رہے کہ صبا قمر بالی ووڈ کی انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔