پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

92 ورلڈکپ کی جرسی پہننا تماشائی کا "جرم” بن گیا

21 نومبر, 2024 18:30

سابق کپتان عمران خان کی قیادت میں 92 ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہننا فین کیلئے جرم بن گیا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گراؤنڈ میں عملہ ایک پاکستانی مداح سے ایک پوسٹر ضبط کرنے کی کوشش کررہا ہے جس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی تصویر چسپاں تھی۔

عملے کو پاکستانی مداح سے یہ بات کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ‘یہ پوسٹر مجھے دے دو یا اس گراؤنڈ سے باہر چلے جاؤ، تمہاری مرضی’۔

سوشل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ تازہ واقعہ ہے جو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کے دوران پیش آیا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ رات کو کتنے بجے برنس روڈ پہنچے گی؟

بعدازاں ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پاکستانی مداح کو بظاہر وہ پوسٹر لہرانے کی اجازت مل گئی جس میں 1992 کا ورلڈ کپ تھامے عمران خان کی تصویر چسپاں تھی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا ملک میں نام لینے یا تصویر لگانے پر متعدد پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔