پاکستانی صحافی نے "ارناب گوسوامی” کو دن میں تارے دیکھا دیے

چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستانی صحافی نے ارناب گوسوامی کو دن میں تارے دیکھا دیے (فوٹو: فائل)
چیمپئنز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آکر کھیلنے سےانکار کے بعد بھارت کے متنازع اینکر ارناب گوسوامی کو پاکستانی صحافیوں نے دن میں تارے دیکھا دیے۔
بھارتی میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ چیمئنز ٹرافی بھارتی کرکٹ بورڈ کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائیگی ورنہ ایونٹ کو پاکستان سے منتقل کردیا جائے گا۔
انڈین میڈیا کے ہندو انتہا پسند اینکر ارناب گوسوامی نے گزشتہ روز چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے ایک پروگرام کیا جس میں دو پاکستانی صحافیوں کو بھی مدعو کیا تھا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ ذاکر نائیک کی پاکستان آمد بھارتی انکار کی بڑی وجہ ہے؟
اب اس معاملے پر بھارت کے متنازع اینکر ارناب گوسوامی کی پاکستانی صحافی کے ذریعے کلاس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
دوران گفتگو ارناب گوسوامی نے کہا کہ ہم کرکٹ باس ہیں، آپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ آپ کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ آپ بھارت کو کنٹرول کر سکیں، اگر بھارت کے وزیراعظم کہیں کہ ہم پاکستانی کرکٹ کی فنڈنگ نہیں کریں گے تو پاکستان کی پوری کرکٹ تباہ ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کے ”ہائبرڈ ماڈل” کیلئے دیگر بورڈز سے رابطے تیز
جس پر پاکستانی صحافی حافظ عمران نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کوئی باس نہیں ہیں، آپ کے پاس ہماری طرف دیکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
پاکستانی صحافی کا کہنا تھا یہ آپ لوگوں کی بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ آئی سی سی کی فنڈنگ بھارت کرتا ہے، اگر آئی سی سی کی فنڈنگ بھارت کرتا ہے تو کیا وہ بھارت بمقابلہ بھارت سے آتا ہے، ایسا نہیں ہے بلکہ یہ ریونیو بھارت کے پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، بنگلا دیش اور دیگر ممالک کے ساتھ کھیل کر آتا ہے، اگر آپر کو اپنی مارکیٹ پر اتنا ہی غرور ہے تو آپ اپنی الگ دنیا بنائیں اور دنیا سے الگ ہو جائیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کا پاکستان سے ایونٹ چھیننے کا منصوبہ بےنقاب
پاکستانی صحافی کی جانب بھارتی صحافی کو بار بار ٹوکے جانے پر کہنا تھا کہ اگر آپ کو جواب پسند نہیں آیا تو میرے پاس اس کا بھی علاج ہے، بھارتی میڈیا عوام کو غلط چیز بتاتا ہے کہ ہم فنڈ کرتے ہیں، یہ فنڈنگ نہیں بلکہ کاروباری شراکت داری ہے، یہ سب اپنا حصہ لیتے ہیں۔
انہوں نے ارناب گوسوامی کی بات کاٹتے ہوئے کہا آپ کسی بزنس مین کے پاس جائیں اور پوچھیں کہ اگر آپ اکیلے کھیل رہے ہوں گے تو کیا پیسے کما سکتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آپ حقیقت سننا نہیں چاہ رہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












