پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

غزہ جنگ بندی تک کوئی قیدی نہیں ملے گا، حماس کا دوٹوک موقف

21 نومبر, 2024 18:40

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے دوٹوک الفاظ میں اسرائیل اور اسکے حواریوں کو یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق پیغام پہنچادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے قابض صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ کے خاتمے تک اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں حماس رہنما کا کہنا تھا کہ حماس کے رہنما نے کہا کہ مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت میں تحریک کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ؛ یرغمالیوں کی عدم رہائی! اسرائیل کی حماس کو لالچ

خلیل الحیہ نے کہا کہ جنگ بندی کیلئے دیگر ممالک اور ثالثوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں، ہم جنگ بندی پر تیار ہیں لیکن رکاوٹ ڈالنے والا نیتن یاہو ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری

قبل ازیں گزشتہ روز نیتن یاہو نے غزہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ حماس جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ فلسطینی پٹی پر حکومت نہیں کرے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے حماس جنگجوؤں کو لالچ دی تھی کہ ہر مغوی کی رہائی میں مدد کرنے پر 50 لاکھ امریکی ڈالر اور غزہ سے باہر نکلنے کا محفوظ راستہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔