"لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں”

لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں (فوٹو: فائل)
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کو معاہدے اور خلاف ورزی پر خبردار کردیا۔
اپنے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں مزاحمتی تنظیم کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر کسی بھی معاہدے کو قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ جارحیت کا ایک مکمل اور جامع خاتمہ چاہتی ہے جس میں لبنان کی خودمختاری کا بھی تحفظ کیا جائے، ایسا نہیں ہوسکتا جس ے دشمن اسرائیل جب چاہے ہماری سرزمین کا رخ کرلے۔
حزب اللہ سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیل ہمیں شکست دے سکتا ہے اور نہ ہی ہم پر شرائط لاگو کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی تک کوئی قیدی نہیں ملے گا، حماس کا دوٹوک موقف
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سفیر نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سیز فائر کے لیے بیروت کا 2 روزہ دورہ بھی کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس دوران لڑائی کے خاتمے کا ایک حقیقی موقع دیکھا ہے اور وہ اب اسرائیل جارہے ہیں تاکہ اس معاملے کو مزید قریب لایا جاسکے۔
مزید پڑھیں: "اسرائیل کا ایٹمی پروگرام ایران سے زیادہ خطرناک ہے”
خیال رہے کہ اسرائیل نے امریکی سفیر کی لبنان موجودگی کے دوران بیان دیا تھا کہ معاہدے کیلئے تیار ہیں لیکن حزب اللہ پر حملے جاری رکھیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












