پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

اظہر علی کو پی سی بی میں ایک اور عہدہ مل گیا

22 نومبر, 2024 12:53

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے  یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق اس وقت اظہر علی قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں، ان کی تقرری ریکروٹمنٹ کے عمل کے مطابق کی گئی ہے۔

یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ کے طور پر اظہر علی پاکستان کرکٹ کے مستقبل کی تشکیل کے لیے  نوجوانوں کی کرکٹ کی جامع حکمت عملی کو ڈیزائن اور نافذ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کیا تو بڑا منصوبہ بن گیا

اس حوالے سے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ اس اہم کردار کو نبھانے پر فخر محسوس کرتا ہوں، میں خود ایج گروپ، کلب اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بعد مستقبل کے اسٹارز کی تشکیل میں گراس روٹ کی ترقی کا اہم کردار سمجھتا ہوں۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد  ٹیلنٹ کی شناخت کرنا اور انہیں اعلیٰ ترین سطح پر بہترین کارکردگی کے تمام لوازمات  سے آراستہ کرنا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔