پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

بھارتی گلوکار اور ہانیہ عامر کا کیا رشتہ ہے؟ بادشاہ بول اُٹھے

22 نومبر, 2024 19:07

بھارتی گلوکار بادشاہ نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ اپنے رشتے پر کھل وضاحت پیش کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دونوں ممالک کے شوبز ستاروں کا ایک ساتھ یکجا ہونا اور مسلسل کنسرٹ میں شرکت پر ڈیٹنگ کی افواہوں کو جنم دے رہا تھا تاہم اب بادشاہ نے ہانیہ عامر کیساتھ اپنے رشتے کو لیکر وضاحت پیش کردی ہے۔

ساہتیہ آج تک میں انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ نے پاکستانی اسٹار اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ اپنے رشتے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "وہ میری بہت اچھی دوست ہے، اور ہمارے درمیان بہت اچھا تعلق ہے اور ہم جب ملتے ہیں تو ہمیں بہت مزہ آتا ہے”۔

مزید پڑھیں: بھارتی گلوکار کو گلے لگانے پر ‘ہانیہ عامر’ شدید تنقید کی زد میں!

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں خوش ہے اور میں اپنی زندگی میں ہوں لیکن لوگ اکثر اس کی غلط تشریح کرتے ہیں یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ وہ کیا مانتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی ہوسٹ بھی ‘ہانیہ عامر’ کی محبت میں گرفتار

خیال رہے کہ بھارتی گلوکار اور ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ سے متعلق افواہیں گردش کررہی تھیں کیونکہ دونوں دبئی میں ایک دوسرے کا گلے لگاتے دیکھا گیا جس پر مداح نالاں نظر آئے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔