پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

جنگی جرائم؛ نیتن یاہو کو اتحادی چھوڑنے لگے

22 نومبر, 2024 20:26

کینیڈا کے بعد برطانیہ نے بھی اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے وارنٹ گرفتاری کی حمایت اور تعمیل کا یقین دلادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد اگر اسرائیلی وزیراعظم برطانیہ آئے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

برطانوی حکومت کے ترجمان نے کا کہنا تھا کہ برطانیہ قوانین پرعملدرآمد کرنے والا ملک ہے اور وہ ہر اُس فیصلے پر عمل کرے گا جو عدالتوں کی طرف سے احکامات جاری ہوں گے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایک مئیر نے اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت عالمی فوجداری کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کے سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو وارنٹ گرفتاری؛ امریکا بوکھلا گیا

ترجمان نے کہا کہ اگر نیتن یاہو نے برطانیہ کا دورہ کیا تو انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی بلکہ عدالت احکامات کی روشنی میں گرفتار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: "امریکا عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کی نافرمانی نہ کرے”

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ ہمیشہ اپنی قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے گا۔

قبل ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی نیتن یاہو اور انکے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی ملک میں آمد پر گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔