پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

امریکی مئیر نے اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا

22 نومبر, 2024 19:23

امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیئر بورن کے مئیر نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر لب کشائی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مشی گن کے شہر ڈیئر بورن کے میئر عبداللہ حمود نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلانٹ کو گرفتار کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے ہمارا صدر یہ نہ کر سکے لیکن تمام شہروں کے لیڈرز کو یہ فیصلہ کرنا چاہیے جنگی جرائم کرنے والا شخص آزادی کے ساتھ ان کی ریاستوں میں نہیں گھوم سکتا۔

مزید پڑھیں: "امریکا عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کی نافرمانی نہ کرے”

قبل ازیں قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد امریکا نے مجرم نیتن یاہو اور گیلانت کے خلاف پابندیاں یا گرفتاری کے حکم کو ماننے کے بجائے عالمی عدالت پر ہی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو وارنٹ گرفتاری؛ امریکا بوکھلا گیا

وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان کییرن ژان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نیتن یاہو کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹ اراکین کانگریس عالمی عدالت پر پابندی کی تیاری کررہے ہیں، اس حوالے سے ہم اسرائیل سمیت اپنے دیگر اتحادیوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

اس سے پہلے صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ عالمی عدالت کی جانب سے نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ شرمناک قرار دیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔