پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

ملک میں سونے کی قیمت مزید ہزاروں روپے بڑھ گئی

22 نومبر, 2024 13:50

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ 2500 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 800 ہزار 500 کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 3450 روپے پر مستحکم رہی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 25 ڈالر کے اضافے سے سونے کا بھاؤ 2693 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایکس نئی ریکارڈ سطح عبور کرکے دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 3700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔