پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

پی ایس ایکس نئی ریکارڈ سطح عبور کرکے دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن گئی

22 نومبر, 2024 10:42

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو کاروبار کے ابتدائی اوقات کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 تاریخ میں پہلی بار 98 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

صبح 9:45 بجے بینچ مارک انڈیکس 917.74 پوائنٹس یا 0.94 فیصد اضافے کے ساتھ 98,246.13 پر منڈلا رہا تھا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔

ایف ایف سی، ایف ایف بی کیو ایل، پی ایس او، پی پی ایل اور او جی ڈی سی سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاکس میں بھی زبردست کاروبار ہوا۔

پپی ایس ایکس حالیہ ہفتوں کے دوران تیزی کے راستے پر گامزن ہے جس کی وجہ مثبت میکرو اکنامک اشاریوں اور کلیدی پالیسی ریٹ میں مزید کمی کے تخمینے ہیں۔

انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز لمیٹڈ نے ایک نوٹ میں کہا کہ 24 نومبر سے شروع ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج سے مارکیٹ کو بھی زیادہ خلل کی توقع نہیں، ہمیں لگتا ہے مثبت رفتار جاری رہے گی، اور انڈیکس جلد ہی ایک لاکھ کی سطح کو عبور کرے گا۔

اس تیزی کے رجحان کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کیا۔

 

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے پہلی بار 97 ہزار کی تاریخی سطح عبور کی اور 1781.94 پوائنٹس یا 1.87 فیصد کے متاثر کن اضافے کے ساتھ 97328.40 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔