ابراہیمی مسجد پر حملہ؛ حماس کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ابراہیمی مسجد پر حملہ؛ حماس کا ردعمل بھی سامنے آگیا (فوٹو: فائل)
اسرائیلی وزیر اور انکے حواریوں کی جانب سے تاریخی شہر میں واقع ابراہیمی مسجد کی بےحرمتی پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا موقف بھی سامنے آگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مزاحمتی تنظیم حماس نے ناجائز صہیونی ریاست کے اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتما بن گویر نے ہزاروں یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد ابراہیمی پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
حماس نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے مسجد ابراہیمی پر حملے کو مغربی کنارے اور بیت المقدس کے اسلامی مقدس مقامات کو نشانہ کو خطرناک اقدام قرار دیا۔
مزید پڑھیں: صہیونی وزیر نے آبادکاروں کے ہمراہ ابراہیمی مسجد پر دھاوا بول دیا
قبل ازیں اتما بن گویر نے ہزاروں یہودی آبادکاروں کیساتھ مسلمانوں کے تاریخی شہر کی قدیم مسجد دھاوا بولا اور چھائی سارہ (سارہ کی زندگی) کے نام سے مشہور یہودی رسومات ادا کیں تھی اور وہاں موجود مسلمانوں کو اکسایا تھا۔
مزید پڑھیں: 6 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی، ہزاروں نفسیاتی ہوگئے
مقدس مسجد پر صہیونی وزیر اور انکے حواریوں کی جانب سے حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے ہیبرون میں پرانے شہر کو مکمل طور پر سیل کرکے کرفیو نافذ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ ابراہیمی مسجد جنوبی مغربی کنارے کے پرانے شہر ہیبرون میں واقع ہے جو اسرائیل کے کنٹرول میں ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












