پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

سعودی عرب سے درآمدات میں کمی، پاکستان کا ایران پر انحصار بڑھ گیا

23 نومبر, 2024 16:19

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی جب کہ پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ہوئی جب کہ  ایران سے درآمدات میں 30 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 69 فیصد کی بڑی کمی ہوئی، جولائی تا اکتوبر 2024 میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات می ں10 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جولائی تا اکتوبر 2024 میں ایران سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا اور اکتوبر 2024 میں ایران سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد بڑھی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔