اقرا یونیورسٹی فیشن شو کے نام ”فحاشی” پھیلانے لگی

اقرا یونیورسٹی نے فیشن شو کے نام فحاشی پھیلانی لگی (فوٹو: فائل)
پاکستان کی بڑی یونیورسٹیز میں شمار ہونیوالی اقرا یونیورسٹی فیشن شو کے نام فحاشی پھیلانی لگی۔
گزشتہ روز اقرا یونیورسٹی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لائیو فیشن شو کی تقریب نشر کی، جس میں طلبا و طالبات کو انتہائی نامناسب لباس میں کیٹ واک کروائی گئی۔
اس ویڈیو کے کیپشن پر لکھا تھا کہ ایک شو نہیں بلکہ وژن، صلاحیت اور جدت کا جشن ہے، فیشن اوڈیسی یہاں ہے اور یہ سفر اب شروع ہو رہا ہے!!!۔
مزید پڑھیں: متھیرا کی نازیبا ویڈیوز؛ انکشافات کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا
اس فیشن شو میں یونیورسٹی کے ہی طلبا و طالبات کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کو کلیکشن کو پیش کیا گیا جبکہ اس شو میں معروف ماڈلز نے ریمپ واک کی۔
دوسری جانب تعلیمی ادارے میں نامناسب ملبوسات کیساتھ طلبا و طالبات کی کیٹ واک کے اہتمام کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین مشتعل ہوگئے اور یونیورسٹی پر تنقید کے نشتر چلادیے۔
مزید پڑھیں: کنزہ ہاشمی کی نعمان اعجاز کے بیٹے میں قربتیں بڑھنے لگیں
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے پہلے تو کوئی ان فضول کپڑوں کو نہیں پہنے گا،دوسری بات، منتظمین کو شرم آنی چاہیے، اقراء یونیورسٹی کے نام پر یہ بے حیائی پھیلا رہے ہیں۔
ایک اور صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اقرا یونیورسٹی پر پابندی لگادینی چاہیے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












