اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

"مومنہ نے جنم دن خاص بنالیا، والد کے کپڑوں میں فوٹو کروا ڈالا”

24 نومبر, 2024 17:50

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے مرحوم والد کے کپڑے پہن کر فوٹو شوٹ کروا ڈالا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے مونوکروم جھلکیوں کیساتھ تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

مذکورہ پہلی پوسٹ میں مومنہ اقبال آف وائٹ کرتہ شلوار میں ملبوس ہیں جس میں وہ اپنے ممکنہ بھائی کیساتھ نظر آئیں۔

کیپشن میں مومنہ نے نہ صرف خود کو سالگرہ کی مبارک باد دی بلکہ مرحوم والد کا لباس پہن کر معنی خیز پیغام بھی سوشل میڈیا کی زینت بنایا۔

مزید پڑھیں: اقرا یونیورسٹی فیشن شو کے نام ”فحاشی” پھیلانی لگی

انہوں نے اپنے کیپشن کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے لکھا کہ بادشاہ کی شہزادی ہوں میں،یہ میرے بابا کا فیورٹ سوٹ تھا تو میں نے سوچا کیوں نہ اپنے خاص دن کو اور خاص بنا لیا جائے، ان کے احساس اور ان کی خوشبو کے ساتھ!۔

مزید پڑھیں: کنزہ ہاشمی کی نعمان اعجاز کے بیٹے میں قربتیں بڑھنے لگیں

اداکارہ نے والد کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ بابا، آپ میرا دل، میری روح ہیں، آپ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں، میں آپ کو محسوس کر سکتی ہوں۔ میں وعدہ کرتی ہوں اقبال صاحب، میں آپ کو ہر دن فخر کا احساس دلاؤں گی۔میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں،آپ کی شہزادی۔۔

یاد رہے کہ مومنہ اقبال کے والد چند ماہ قبل ہی اس دنیا فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔