پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا آج یکدم 4300 روپے سستا ہوا ے جس کے بعد پاکستان میں 24 کا حامل فی تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے پر آگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 3657 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 50 روپے کم ہوکر 3400 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 43 کی بڑی کمی کے بعد سونے کا بھاؤ 2672 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












