اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

26 نومبر, 2024 16:39

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں صائم ایوب کی شاندار سنچری کی بدولت زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر ایک ایک سے برابر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ بلاوائیو میں کھیلا گیا جہاں زمبابوے بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کرسکی اور میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

مزید پڑھیں:پوری ٹیم صرف 7 رنز پر ڈھیر، کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے 3 اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ایک بیٹر رن آؤٹ ہوا۔ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی کامیابی کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

جواب میں 146 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے 19ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، صائم ایوب نےون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 113 رنز بنائے  جبکہ عبداللہ شفیق 32 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے 2 کھلاڑی ابرار احمد اور طیب طاہر پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رہے تھے۔

واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلےمیچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔