انگلینڈ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی میں خاص کیا ہے؟

انگلینڈ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی میں خاص کیا ہے؟
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےدرمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کو کرو-تھارپ ٹرافی کا نام دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر اور تیسرا پانچ روزہ میچ 14 دسمبر سے 18 تک کھیلا جائے گا۔
سیریز کی ٹرافی کو انگلینڈ کے گراہم تھارپ اور نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو کے نام سے منسوب کیا گیا، دونوں سابق کرکٹرز کو انتہائی کامیاب کرکٹرز سمجھا جاتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے بہترین بلے باز سمجھے جانے والے کرو نے 17 سنچریوں کے ساتھ 45.36 کی اوسط سے رنز بنائے جب کہ اگست میں انتقال کرنے والے تھارپ کی اوسط 44.66 تھی جس میں 16 سنچریاں شامل تھیں۔
اس ٹرافی کو دونوں آنجہانی کرکٹرز کے بیٹ کی لکڑی سے بنایا گیا ہے، ٹرافی بنانے کے لیے دونوں خاندانوں کی جانب سے تحفے میں دیے گئے بیٹ ان دونوں ٹیموں کے لیے خاص معنی رکھتے ہیں۔
ٹرافی میں تھارپ کے نیوزی لینڈ کے خلاف اور مارٹن کرو کے انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے والے بیٹ استعمال ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کے گراہم تھارپ رواں سال اور نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو 2016 میں وفاقت پا گئے تھے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












