اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

انڈسٹری میں دوستیاں۔۔۔ مریم نفیس نے وضاحت کردی

27 نومبر, 2024 17:51

معروف اداکارہ مریم نفیس نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہونیوالی دوستیوں پر لب کشائی کردی۔

اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت تھیں جہاں انہوں نے میزبان کیساتھ اپنی زندگی مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی اور شوبز انڈسٹری میں ہونیوالی دوستیوں کا بھی ذکر کیا، جس کا ویڈیو کلپ خوب وائرل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اور اب بھی شوبز انڈسٹری کی بہت مشہور دوستیاں موجود ہیں جنہیں مداح ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں لیکن ایک وقت اچانک وہ دونوں ایک دوسرے سے بلکل الگ ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اروشی کئی سال گزرنے کے باوجود رشبھ پنت سے چھٹکارا نہ پاسکیں

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں واقعی دوست نہیں ہیں، وہ محض جاننے والے یا انہیں آپ ساتھی کہہ سکتے ہیں، میں نے پیشہ وارانہ زندگی میں بہت کم دوست ہیں جن میں عثمان خالد بٹ خاص ہیں جنہیں میں کئی برسوں سے جانتی ہوں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مریم نفیس نے شوہر کی اجازت کے بعد سابق بوائے فرینڈ سے ملنے اور فون پر بات چیت کے حوالے سے بیان دیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔