اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

کیا زینب رضا سابق صدر پرویز مشرف کی پوتی ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

28 نومبر, 2024 20:56

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ زینب رضا کا نام سابق آرمی چیف و صدر پرویز مشرف خاندان سے جوڑا جانے لگا۔

ریئلٹی شو تماشا 2 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ زینب رضا کو سوشل میڈیا پر پرویز مشرف کی پوتی قرار دیا جارہا ہے جبکہ ایک نوجوان کو انکا بوائے فرینڈ تک قرار دیدیا گیا۔

اداکارہ زینب رضا حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں سمیت سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں حقیقت بھی واضح کی۔

مزید پڑھیں: اروشی کئی سال گزرنے کے باوجود رشبھ پنت سے چھٹکارا نہ پاسکیں

انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں بہت سی افواہیں ہیں جو بالکل غلط ہیں، میں امریکا سے نہیں آئی، پرویز مشرف بالکل بھی میرے دادا نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: کوہلی، انوشکا کے بعد سراج اور ماہرہ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

سوشل میڈیا پر مجھے میرے بہترین دوست احمد کے ساتھ بھی جوڑا جارہا ہے، مداحوں نے اسے میرا بوائے فرینڈ بنا دیا ہے، لیکن حقیقت میں وہ میرے بھائی جیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں 23 سال کی نہیں ہوں، میری عمر 26 سال ہے، احمد میرا بوائے فرینڈ نہیں ہے، مداحوں کو میرے بارے میں زیادہ تر معلومات درست نہیں ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔