پی آئی اے پر یورپ کیلئے عائد پابندی ختم

**Dozens of PIA flights delayed? PIA spokesperson gives important statement**
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) پر یورپ کیلئے عائد پابندی ختم کردی گئی۔
وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، کہ پی آئی اے پرپابندی کےخاتمہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی محنت کا صلہ ہے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کو سوا کھرب روپے میں خریدنے کی پیشکش
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل (پی آئی اے) کی دیگر پروازوں سے ریٹنگ بہتر ہوئی ہے، پابندی ہٹنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے برطانیہ اور دیگر ممالک سے بھی پابندی ہٹ جائے گی۔
واضح رہے کہ یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر 30 جون 2020 کو پی آئی اے کی یورپی ممالک کے لیے پروازوں کو معطل کیا تھا تاہم حکومتی کاوشوں سے پابندی کو عارضی معطل کرتے ہوئے پی آئی اے کو 3 جولائی 2020 تک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












