اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

ناکام شادی اور محبت کے بعد ملائیکہ اروڑا نے ریسٹورنٹ کھول لیا

29 نومبر, 2024 17:50

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ مائیکہ اروڑا نے ممبئی میں ریسٹورنٹ کھول لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں ایک نئے ریسٹورنٹ اسکارلٹ ہاؤس کیساتھ ہوٹل انڈسٹری میں قدم رکھا۔

اداکارہ کی جانب سے یہ ہوٹل ایک 90 سالہ قدیم پرتگالی طرز کے گھر میں قائم کیا گیا ہے۔

ریسٹورنٹ کو کھولنے کیلئے ملائیکہ اروڑا نے اپنے بیٹے ارحان خان، ان کے دوست ملایا ناگپال اور ہوٹل منیجمنٹ کے ماہر دھول ادیشی کیساتھ تعاون کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا نیلم منیر شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں؟

انہوں نے ہوٹل انڈسٹری کی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ذریعے کیا، جس میں وہ اور ان کے بیٹے کی ایک جیسی سیاہ جیکٹس پر اسکارلٹ ہاؤس لکھا ہوا ہے۔

دوسری جانب ریسٹورنٹ کھولنے پر اداکارہ کو دوستوں اور فینز کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا زینب رضا سابق صدر پرویز مشرف کی پوتی ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

ادھر ملائیکہ نے بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ریسٹورنٹ کے ذریعے ایک ایسا ماحول تخلیق کرنا چاہا ہے جہاں لوگ آرام سے بیٹھ سکیں اور کھانے لطف اٹھاسکیں۔

دوسری جانب سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے علحیدگی کے ارجن کپور کیساتھ ڈیٹنگ کرنیوالی مائیکہ اروڑا نے گزشتہ دنوں اِن سے بھی دوری اختیار کرلی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Forbes India (@forbesindia)

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔