اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

30 نومبر, 2024 16:58

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 3400 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 11 ڈالر کی کمی کے بعد سونے کا بھاؤ 2650 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔