ایمبر ہرڈ سے علیحدگی؛ جانی ڈیپ کس کو ڈیٹ کررہے ہیں؟

ایمبر ہرڈ سے علیحدگی؛ جانی ڈیپ کس کو ڈیٹ کررہے ہیں؟ (فوٹو: فائل)
پائریٹس آف دی کیریبین سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے 61 سالہ ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ نے ایک مرتبہ پھر محبت کی طرف لوٹنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ اہلیہ اور اداکارہ ایمبر ہرڈ کیساتھ تعلق ختم ہونے کے بعد جونی ڈیپ اور اُن کی خاتون وکیل جوئل رچ کے تعلق کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن اب وہ اپنے سے آدھی عمر کی ہسپانوی لڑکی سے ڈیٹنگ کررہے ہیں جو پیشے کے لحاظ سے انفلوئنسر ہیں۔
اداکار نے زندگی میں ایک بار پھر محبت کی طرف لوٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: "سلمان مجھ سے شادی کیلئے انتظار کررہے ہیں”
جیس بورڈیو نامی لڑکی نے ہالی ووڈ اداکار کو سالگرہ کی مبارک کا پیغام ڈانس کی ویڈیو کی صورت میں دیا ہے، وہ جانی ڈیپ سے متعلق اکثر سوشل میڈیا پر لکھتی رہتی ہیں تاہم اُن کی دیگر دلچسپیوں میں موسیقی، فلم، فیشن اور سفر کے ساتھ فوٹوگرافی بھی شامل ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












