نامناسب لباس کے بعد شاہ رخ خان سے متعلق بیان! اداکارہ تنقید کی زد میں

نامناسب لباس کے بعد شاہ رخ خان سے متعلق بیان اداکارہ تنقید کی زد میں (فوٹو: فائل)
مِس یونیورس مقابلوں میں نامناسب لباس پہن کر ریمپ پر واک کرنیوالی اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق بیان دے کر شہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔
حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈ کاسٹ میں اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے انکشاف کیا کہ وہ مِس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے گئیں تھی کیونکہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنا چاہتی تھی اور انہیں اب بہت سی آفرز بھی مل رہی ہیں۔
اداکارہ نے بالی ووڈ کے حوالے سے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت درمیان حالات بہتر ہوتے ہیں تو وہ ہندوستانی فلموں یا پرواجیکٹس میں کام کرنے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: "سلمان مجھ سے شادی کیلئے انتظار کررہے ہیں”
روما مائیکل نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے ساتھ کام کرنا اعزاز ہوگا لیکن میری عمر محض 29 سال ہے لیکن وہ اب بوڑھے ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایمبر ہرڈ سے علیحدگی؛ جانی ڈیپ کس کو ڈیٹ کررہے ہیں؟
خیال رہے کہ پاکستانی ماڈل روما مائیکل نے مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 ایونٹ میں نامناسب مختصر (مغربی لباس) میں ریمپ پر واک اور تصاویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا تھا۔
ان تصاویر کو شیئر کرنے کے بعد اداکارہ و ماڈل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انہوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












