ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد شہری کو ایف بی آئی سربراہ بنا دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد شہری کو ایف بی آئی سربراہ بنا دیا
واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد شہری کشیپ کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا سربراہ منتخب کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وفادار اور اسٹیبلشمنٹ کے ناقد بھارتی نژاد شہری کاش پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا سربراہ بنا دیا۔
ٹرمپ نے ان کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کاش پٹیل کو ’’ امریکا فرسٹ فائٹر‘‘ قرار دیا، کاش پٹیل بھارتی نژاد شہری ہیں جو پیشے کے اعتبار سے وکیل اور تفتیش کار ہیں۔
مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کو بم سے اڑانے، قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کاش پٹیل ایک شاندار وکیل اور تفتیش کار ہیں جنھوں نے اپنا کیریئر کرپشن کو بے نقاب اور امریکیوں کی حفاظت میں صرف کیا ہے۔ 44 سالہ کشیپ کاش پٹیل متعدد بار اپنے آبائی وطن بھارت کے ساتھ گہرے تعلق کا اظہار کرتے آئے ہیں۔
کشیپ کاش پٹیل نیویارک میں گجراتی والدین کے ہاں پیدا ہوئے تھے جن کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ مشرقی افریقہ میں پلے بڑھے ہیں۔ کشیپ کاش پٹیل نے یونیورسٹی آف رچمنڈ سے گریجویشن اور لندن کی یونیورسٹی کالج سے انٹرنیشنل لا میں قانون کی ڈگری حاصل کی۔
خیال رہے کہ علاوہ ازیں ٹرمپ کے پہلے دور میں صدر کے نائب معاون اور قومی سلامتی کونسل (NSC) میں انسداد دہشت گردی (CT) کے سینئر ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












