ایرانی مطالبے پر اسرائیل بین الاقوامی کانفرنس سے باہر

ایرانی ریلوے کی درخواست پر اسرائیل کو مشرق وسطیٰ ریلوے کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے موقف اختیار کیا کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی اور لبنان میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کرنیوالی صہیونی ریاست کو تقریب میں شرکت سے روکا جائے۔
ایرانی ریلوے کے سی ای او جبار علی ذاکری کے مطالبے پر ترکی میں ہونے والی مشرق وسطی ریلوے کانفرنس سے اسرائیل کو نکال باہر کیا گیا۔
ذاکری نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے اور جس نے غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا، اسی فسطائیت کی شکار حکومت کو بین الاقوامی اجلاسوں میں شرکت کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












