آر ایس ایس رہنما نے ہندوؤں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیدیا

ہندو انتہا پسند جماعت (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ہندوستانیوں کو کم از کم 2-3 بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند رہنما موہن بھاگوت نے ملک میں ہندوؤں کی آبادی کے تناسب میں گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارڈن ڈیموگرافک اسٹڈیز کہتی ہے کہ جب کسی سماج کی آبادی 2.1 سے نیچے چلی جاتی ہے تو وہ سماج زمین سے غائب ہو جاتا ہے۔
انہوں نے ہندوؤں کو مشورہ دیا کہ وہ کم از کم 2-3 بچے پیدا کریں تاکہ آبادی کے بحران پر قابو پایا جاسکے، اگر ایسا نہ کیا تو زبانیں اور معاشرہ تباہ ہو جائے گا۔
ہندو انتہا پسند رہنما نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی کی پالیسی 1998 یا 2002 میں بنائی گئی تھی لیکن اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی سماج کی آبادی 2.1 سے کم نہیں ہونی چاہئے۔ لہذا اگر ہم آبادی میں اضافے کی شرح 2.1 چاہتے ہیں تو ہمیں دو سے زیادہ بچوں کی ضرورت ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












