سعودیہ عرب میں 19 ہزار سے زائد تارکین وطن گرفتار

سعودی عرب نے بڑی تعداد میں تارکین وطن گرفتار کرلیے
ریاض: سعودی عرب نے ایک ہفتے کے دوران 19 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی اے کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 11268 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ، 4773 افراد سرحدی قوانین جبکہ 2983 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
1212 تارکین کو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا جن میں سے 25 فیصد یمنی، 73 فیصد ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔
مزید پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے سعودیہ عرب میں روزگار کے مواقع
کمیٹی نے کہا کہ سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 122 افراد اورغیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 21 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیے گئے 1212 افراد میں سے 73 فیصد ایتھوپیا، 25 فیصد یمنی اور 2 فیصد دیگر قومیتوں کے تھے۔
مزید 122 افراد ہمسایہ ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے اور 22 کو خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حرکت اور پناہ دینے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












