ٹرمپ دوستوں، رشتےداروں کو اہم عہدے بانٹنے لگے

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوستوں اور رشتےداروں میں اہم عہدے بانٹنے لگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں امریکی سفیر کے عہدے کیلئے اپنے داماد اور سابق مشیر جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کا انتخاب کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کشنر سینئر کو ایک "پیار کرنے والے” اور "شاندار” تاجر کے طور پر متعارف کرایا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں پیرس بھیجا جائے گا تاکہ "امریکہ اور فرانس کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کیا جا سکے، جو ہمارے سب سے پرانے اور دیرینہ اتحادی ہیں‘‘۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد شہری کو ایف بی آئی سربراہ بنا دیا
چارلس کشنر نے ٹیکس کی خلاف ورزیوں کے الزام میں ایک سال وفاقی جیل میں گزارا اور ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارتی مدت کے اختتام پر انہیں معاف کردیا تھا۔
ان کے بیٹے جیرڈ کشنر صدر کی سب سے بڑی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں۔
جیرڈ پچھلی صدارتی مدت میں ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے امور کے مشیر رہ چکے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












