اتوار، 29-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

فٹبال میچ کے دوران ریفری کے متنازع فیصلے پر لڑائی، 56 افراد ہلاک

02 دسمبر, 2024 17:30

گنی میں فٹبال میچ کے دوران ریفری کے متنازع فیصلے سے اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا جہاں بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی گنی میں ہونے والے فٹ بال میچ میں ریفری کے متنازع فیصلے کے نتیجے میں بھگدڑ مچی جس کے باعث درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ ہلاکتیں گنی کے ایک اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ فائنل کے دوران بھگدڑ مچنے سے ہوئیں، ریفری کے فیصلے باعث بعض شائقین نے اسٹیڈیم میں پتھر پھینکنا شروع کردیے جس سے وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی جانب سے تصدیق شدہ ایک ویڈیو میں درجنوں افراد کو فرار ہونے کے لیے اونچی دیواروں پر دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک عہدیدار نے بتایا کہ شائقین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ بھی کی گئی جس سے متعدد بچے متاثر ہوئے۔

عہدیدار نے الجھن اور افراتفری کے مناظر بیان کیے اور کہا کہ کچھ والدین ہلاکتوں کی گنتی سے قبل اپنے بچوں کی لاشیں لیکر گھروں کو روانہ ہوگئے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔