اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

ڈاکٹروں نے جسم سے جُڑی دو بہنوں کی زندگیاں بچالیں

02 دسمبر, 2024 15:32

کراچی: شہر قائد میں ڈاکٹروں نے جسم سے جُڑی دو بہنوں کی کامیاب سرجری کر کے انکی زندگیاں بچاکر علیحدہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں ماہر سرجنز نے جسم جڑی دو بہنوں کی کامیاب سرجری کی ہے، بہنوں کا تعلق نوشہروفیروز سے ہے۔

این آئی سی ایچ اسپتال میں کی گئی سرجری میں 4 بڑے اسپتالوں کے ماہر سرجنوں نے حصہ لیا، آپریشن میں آغا خان، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی ایچ این کے سرجن شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:روبوٹ نے مشکل سرجری کرکے ڈاکٹرز کو پریشان کردیا

نوشہروفیروز کی رہائشی دونوں بہنوں کی سرجری این آئی سی ایچ اسپتال میں کی گئی، سرجری میں 4 بڑے اسپتالوں کے ماہر سرجنوں نے حصہ لیا۔

پروفیسر ناصر سڈل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے دونوں بہنوں کی سرجری کامیاب ہوئی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹیو این آئی سی ایچ نے کہا کہ سرجری مفت کی گئی ،تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے برداشت کئے۔

اسپتال کے مطابق ماہرین میں آغاخان، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی ایچ این کے سرجن شریک ہوئے، تاہم سرجری 4 گھنٹے تک جاری رہی جس میں 10 افراد پر مشتمل اسٹاف نے حصہ لیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔