اتوار، 29-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

02 دسمبر, 2024 16:38

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 1700 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 3400 روپے پر برقرار ہے۔

اس کے علاوہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 17 ڈالر کی کمی کے بعد سونے کا بھاؤ 2633 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کے دام میں 1100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔