اتوار، 29-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

حکومت نے بجلی سستی کردی

02 دسمبر, 2024 20:28

حکومت نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی کر دی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے شہر قائد کے باسیوں کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ مد میں فی یونٹ بجلی 18 پیسے سستی کردی ہے۔

الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے  کراچی والوں کے لیے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی سستی کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف دسمبر کے بلوں میں دیا جائے، اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔